ڈسٹرکٹ پو لیس افیسر اپرچترال زولفقار علی تنولی (PSP) کی قیادت میں یوم شہدا پولیس کا انعقاد کیا گیا.

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نما یندہ چترال میل) ڈسٹرکٹ پو لیس افیسر اپرچترال زولفقار علی تنولی (PSP) کی قیادت میں یوم شہدا پولیس کا انعقاد کیا گیا، اس تقریب میں DC آپرچترال محمد علی ونگ کمانڈر 141 ونگ کرنل الیاس DHO رحمت آمان اسسٹنٹ کمشنر شاہ عدنان اور دیگر مہمانان نے شرکت کی، یادگار شہداپر سلامی دی گئی اور یادگار پر پھول چڑھا یا گیا اس سے قبل فجر کی نماز کے بعد شہدا کی ایصال ثواب کے لئے پولیس لائن بونی مسجد میں قران خوانی کہ گئی تقریب کے دوران یادگار شہدا پر شہداکے ورثا نےDPO کے ہمراہ پھول چڑھا ئے، تقریب سے خطاب میں Dc آپرچترال نے شہدا کے درجات اور انکی قربانیوں پر روشنی ڈالی۔ اس کے علاوہ DPo اپرچترال نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا، یاد رہے کہ آپرچترال کو ضلع کا درجہ ملنے کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ یوم شہداکی تقریب منا ئی گئی اور یادگار شہدا۶ کی سنگ بنیاد رکھی گئی۔KP پولیس نے وطن کی دفاع اور امن کی بحالی میں کردار ادا کرتے ہوئے کئی جوانوں نے اپنے جانوں کانذرانہ دیا اس میں آپرچترال سے تعلق رکھنے والے جوانان قابل زکر ہیں انکی قربانی تاحیات یاد رکھی جائے گی تقریب کے اختتام پر شہداکے ورثامیں تحائف تقسیم کیا گیا ور پولیس افسران نے شہداکے قبروں پر سلامی دی.ڈی سی اپر چترال اور ونگ کمانڈر مستوج نے شہدا کے ورثا ء میں کیش روقوم تقسیم کیے۔اس کے علاوہ ڈی پی اؤ و دیگر ا یس ایچ اؤ ز نے تمام شہدا کے قبروں پر سلامی دی پھول چڑھائے اور و را ثا سے ملاقاتیں کی۔