صوبائی وزیرتعلیم شہرام خان ترکئی کی زیرصدارت محکمہ تعلیم ای ٹرانفسر پالیسی اجلاس منعقد ہوا جس میں تدریسی کیڈر گریڈ۔12 سے گریڈ18 تک کے تبادلوں کیلئے ای ٹرانسفر پالیسی پربریفنگ دی گئی۔

Print Friendly, PDF & Email

پشاور۔ (نما یندہ چترال میل) صوبائی وزیرتعلیم شہرام خان ترکئی کی زیرصدارت محکمہ تعلیم ای ٹرانفسر پالیسی اجلاس منعقد ہوا جس میں تدریسی کیڈر گریڈ۔12 سے گریڈ18 تک کے تبادلوں کیلئے ای ٹرانسفر پالیسی پربریفنگ دی گئی۔صوبائی وزیرتعلیم شہرام خان ترکئی نے کہاکہ محکمہ تعلیم میں ای ٹرانسفر پالیسی کیلئے تمام ترتیاریاں مکمل کرلی گئی ہے۔ جون کے مہینے میں تمام خواہشمند اساتذہ کیساتھ کیلئے خالی پوسٹوں کی تفصیلات ویب سائٹ پر اپلوڈ کردی جائے گی۔ اور اخبارات کے ذریعے بھی اشتہار شائع کیا جائے گا۔جس کیلئے خواہشمند اساتذہ آن لائن اپلائی کریں گے۔انہوں نے کہاکہ آٹومیٹڈ نظام کے ذریعے اساتذہ وقت ضائع کئے بغیر گھروں سے آن لائن درخواست دیں گے۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز اور متعلقہ حکام آن لائن درخواستوں کی جانچ پڑتال کریں گے اور محکمہ تعلیم کی طرف سے منظور شدہ انڈی کیٹرز کے حساب سے تبادلوں کیلئے میرٹ لسٹ کے مطابق تقریباً مہینے کے اندر اندر تبادلے کئے جائیں گے۔شہرام خان ترکئی نے مزید کہا کہ اس آن لائن نظام کے ذریعے طلباء اور اساتذہ کا قیمتی وقت بچ جائے گا اور کوشش ہوگی کہ سال میں کم از کم ایک دفعہ تعلیمی سال کے اختتام پر تبادلے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ کہ ای ٹرانسفر ایپلیکیشن کو اپڈیٹ کر دیا گیا ہے اور جس وقت خالی اسامیوں پر تبادلوں کے احکامات جاری کیے جائیں گے خواہشمند امیدوار ایپلائی کرنا شروع کر دیں #