چترال (نمائندہ چترال میل) آل پارٹیز کانفرنس ضلع اپر چترال نے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے اقدامات پر عدم اطمینا ن کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ اگر ضلعی انتظامیہ نے اس مسئلے کو سنجیدہ نہیں لیا تو ڈاون ڈسٹرکٹ سے یہاں کرونا وائرس کا پھیلنا اور یہاں وبا پھوٹ پڑنا یقینی ہے۔ چترال سے صوبائی اسمبلی کے رکن مولانا ہدایت الرحمن کی صدارت میں مختلف سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں کے رہنماؤں مولانا فتح الباری (جے یو آئی)، مولانا جاویدحسین (جماعت اسلامی)، حمید جلال (پی پی پی)، پرویزلال (پی پی پی) پرنس سلطان الملک (مسلم لیگ ن)، تحریک حقوق اپر چترال کے صدر رحمت سلام لال، سابق تحصیل امیر مولانا محمد یوسف، تجار یونین کے زاکر زخمی نے اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے کہاکہ پشاور اور دوسرے متاثرہ علاقوں سے آنے والے مسافروں کو بونی کے مقام پر قرنطینہ سنٹروں میں چودہ دن ٹھہرانے کی بجائے ان کا نام رجسٹر میں درج کرنے کے بعد چھوڑ دئیے جاتے ہیں جوکہ اپنے گاؤں جاکر آزادی سے گھوم پھر کر اس وائرس کو پھیلانے کا باعث بن سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حال ہی میں تریچ اور چرون کے گاؤں میں پشاور سے آئے ہوئے دو افراد کا بونی کے قرنطینہ میں اندراج کے باوجود میں اپنے اپنے گاؤں میں ہونا اور گاؤں والوں کی شکایت پر ان کی ٹیسٹ کے بعد نتیجہ مثبت آنا اس غفلت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہاکہ قرنطینہ کے اندر بھی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں جبکہ سوشل ڈسٹنسنگ کا خیال بھی نہیں رکھا جاتا اور عملاً یہاں قیام پذیر افراد اس وائرس کے ذیادہ شکار ہوسکتے ہیں۔ اجلاس کے شرکاء نے حکومت پر زور دیا کہ اپر چترال کی ضلعی انتظامیہ کی مبینہ غفلت کاسخت نوٹس لیا جائے اور ویلج کونسل سطح پر قرنطینہ سنٹر قائم کئے جائیں جہاں انہیں ہر قسم کی سہولیات فراہم ہوں گے۔ اس موقع پر ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن نے کہا کہ ہمیں اس معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے لیتے ہوئے ایسے تجاویز کے ساتھ آگے آنا چاہئے کہ ضلعی انتظامیہ کو لے کر اس مسئلے کو حل کرسکیں جس میں سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں کی بنیادی اہمیت ہے۔
تازہ ترین
- ہومپٹرولیم مصنوعات پر 120 روپے فی لیٹر لیوی اور ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف 7 اگست کو چترال کی تمام چھوٹی بڑی شاہراہیں مکمل طور پر بند کرنے کا اعلان ۔۔جماعت اسلامی لوئر چترال کے امیروجیہہ الدین کی پریس کانفرنس
- ہومچترال فارما ڈسٹری بیوٹرز کونسل (سی پی ڈی سی) کی ایگزیکٹو باڈی کی تشکیل ۔۔فخر عالم (سی ای او عالم انٹرپرائزز/ چیف ایگزیکٹو چترال میل ڈاٹ کام) کو صدر منتخب کیا گیا
- ہومجامعہ چترال کے سینیٹ کے دسویں اجلاس میں مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی منظوری صوبائی وزیر مینا خان آفریدی کی زیر صدارت اجلاس، جامعہ کی کارکردگی کو سراہا گیا۔
- ہومالخدمت ہسپتال چترال کی تین روزہ MSDS تربیتی پروگرام میں شرکت
- ہومسرزمین تریچ ذوندرانگرام کے قابل فخر فرزند ذیشان نورانی کا ایک اور اعزاز
- ہوممنگل کے روز ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس کے نفاذ کے خلاف تاجروں کی اپیل پر ضلع اپر اور لوئر چترال میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوئی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر کا پولیس اسٹیشن ارندو کا دورہ
- ہوم*ڈی۔پی۔او لوئر چترال ریشم جہانگیر کا پریس کلب لوئر چترال کا دورہ
- ہومپاکستان کیمسٹ اینڈڈرگسٹ ایسوسی ایشن چترال کے صدر رحمت الٰہی نے ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکسوں کے نفاذ کے خلاف 21جولائی کے شٹرڈاون ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔”اس قوم کو تعلیم کی نہیں، تربیت کی ضرورت ہے



