ایس ار ایس پی بجلی گھر دومہ دومی کے کام کی رفتار پر اطمینان مزید کام میں تیزی لایا جائے۔اے۔ڈی۔سی محمد عرفان الدین

Print Friendly, PDF & Email

بونی (ذاکر زخمی سے) ایس ار ایس پی کی تعاون سے دومہ دومی بجلی گھر تیاری کے مرحلے پہنچ کر عرصہ دراز سے پانی کی کمی کے وجہ سے غیر فغال بلکہ دردِ سر بنا ہوا ہے۔ اس سال کی شدید لوڈ شیڈنگ کے ستائے عوام کے پرزور مطالبے اور انتظامیہ کی بھر پور کوشش سے گزاشتہ دنوں سے پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے ان ٹیگ پر کام جاری ہے۔آج ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج معظم خان،تحصیلدار رب نواز جاری کام کا جائزہ لینے ان ٹیگ(بہ مقامِ دومہ دومی) کا دورہ کرکے جاری کام کا جائزہ لیا اور کام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مزید کام میں تیزی لانے کی ہدایت کی۔ وہاں پر موجود ایس۔ار۔ایس۔پی کے انجینئر اسد نے موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال کو بریفینگ دیتے ہوئے تسلی دی کہ اگلے دو دنوں میں پانی کے کمی کو پورا کیا جائے گا اس بعد کے پیداوری صلاحیت اور لوڈ کے مطابق بونی کو بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ہم بالترتیب بجلی گھر پر لوڈ ڈال کر جائزہ لینے میں مصروف ہیں۔ ابھی تک چار ٹرنسفارمر تک کامیابی سے لوڈ ٹیسٹنگ ہوئی ہے۔اور اگلے دو دنوں میں مزید ٹرانسفارمر ٹیسٹنگ میں شامل کیے جائینگے۔ دومہ دومی بجلی گھر کو فغال بنانے کے سلسلے ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود کی ذاتی دلچسپی اور ایکسئین سی۔اینڈ ڈبلیو اپر چترال کے تعاون کو بھی علاقے کے عوام قدر کے نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ اور ان کے دلچسپی اور تعاون پر کمیونٹی انہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔
۔ یاد رہے کہ دومہ دومی بجلی گھر میں پانی کے کمی کوپورا کرنے میں کمیونٹی کے کردار کو بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔جو رضاکارانہ طور پر خدمات انجام دینے میں مصروف ہیں۔