وی سی سی پرسان ایک فعال اور ترقی پسند عوامی تنظیم ہے ان کے خلاف من گھڑت،جھوٹ اور بے بنیاد الزامات کی سختی سے تردید کر دیتے ہیں۔صدر محمد مظفر خان و غیرہ

Print Friendly, PDF & Email

چترال(نما یندہ چترال میل) ویلج کنزرویشن کمیٹی پرسان کے صدر محمد مظفر خان،جنرل سیکریٹری ادینہ خان اور ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبران میر حیات خان،سکندر خان اور شیر نادر وغیرہ نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چند افراد کی جانب سے ان کے خلاف من گھڑت،جھوٹ اور بے بنیاد الزامات کی سختی سے تردید کی ہے انہوں نے کہا کہ وی سی سی پرسان ایک فعال اور ترقی پسند عوامی تنظیم ہے۔جو اپنے علاقے میں جنگلات اور جنگلی حیات کی حفاظت کے ساتھ ساتھ علاقے میں ترقیاتی سکیمز کا جال بچھایا ہوا ہے۔جن میں کروڑوں روپے کی لاگت سے علاقے کیلئے پانی کا پائپ لائین،طلبات کیلئے زنانہ ہائی سکول کی بلڈنگ 500 کلو واٹ کا بجلی گھر کے علاوہ درجنوں سکیمز موقع پر موجود ہیں۔ وی سی سی کی کارکردگی سے عوام اور ممبران مطمین ہیں۔پروپیگنڈا کرنے والے افراد ادینہ شاہ وغیرہ اس وی سی سی کے ممبران بھی نہیں ہیں اور نہ ہی ایگزیکٹیو باڈی میں شامل ہیں۔وی سی سی کے خلاف مختلف عدالتوں میں جاکر ناکام ہوچکے ہیں۔جن کے ثبوت ہمارے پاس موجود ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایسے نام نہاد افراد کے خلاف ہتک عزت کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔