غیر ملکیوں کی سیکورٹی کو ہر لحاظ سے بہتر بنانے کیلئے چترال پولیس اور آرمی سکاؤٹس کی موک ایکسر سائز

Print Friendly, PDF & Email

چترال ( نمائندہ چترال میل )ملکی صورت حال کے پیش نظر چترال میں مقیم مختلف پراجیکٹس میں کام کرنے والے غیر ملکیوں کی سیکورٹی کو ہر لحاظ سے بہتر بنایا جائے گا*
ملکی۔صورت حال کے پیش نظر چترال میں مختلف پراجیکٹس میں کام کرنے والے غیر ملکیوں کی سیکورٹی کو ہر لحاظ سے بہتر بنانے اور ان کی تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے چترال پولیس کے سربراہ کی ہدایت پر آرمی/سکاوٹس کے باہمی تعاون سے Mock Excersice کی گئی۔موک ایکسرسائز رہرسل اس مقصد کے لئے کی جاتی ہے تاکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری اقدامات اٹھائے جائیں اور جانی ومالی نقصان سے بچاجاسکے۔ڈی۔پی۔او چترال نے مزید اپنے بیان میں کہا کہ چترال میں قیام پزیر غیر ملکیوں کی جان ومال و حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔مزید یہ کہا کہ اگرچہ چترال ایک پرامن ضلع ہے لیکن اس کے باوجود ہر ممکن سیکورٹی کو اولین ترجیح دی جائے گی تاکہ کوئی میلی آنکھ اس جانب نہ اٹھے۔