محکمہ اوقاف خیبر پختونخوا کی زیر نگرانی گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی صوبائی سطح پر حفظ و قرات کا مقابلہ منعقد کیا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email

پشاور (نما یندہ چترال میل)محکمہ اوقاف خیبر پختونخوا کی زیر نگرانی گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی صوبائی سطح پر حفظ و قرات کا مقابلہ منعقد کیا جائے گا۔ پروگرام کے مطابق مختلف شعبوں میں پہلے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹر میں 20دسمبر2017تک ہر ضلع کے ڈپٹی کمشنر کی زیر نگرانی ضلعی سطح پر حفظ و قرات کے مقابلے منعقد ہوں گے اور صوبائی دارالحکومت پشاور میں بمقام اوقاف آڈیٹوریم عید گاہ چارسدہ روڈ پشاور میں مورخہ15 جنوری 2018 بروز پیر صبح9بجے تمام اضلاع سے تعلق رکھنے والے حفاظ اور مورخہ16جنوری2018بروز منگل صبح9بجے تمام اضلاع سے تعلق رکھنے والے قاری/قاریات مقابلے میں حصہ لیں گے۔ تمام دلچسپی رکھنے والے طلباء و طالبات اپنے اپنے ضلع کے ڈپٹی کمشنر سے بروقت رابطہ کر کے مجوزہ مقابلے کے لئے اپنی شرکت یقینی بنائیں۔کسی ذاتی خط وکتابت کا انتظار نہ کیا جائے او ر نہ ذاتی خط و کتابت کی جائے گی۔صوبائی سطح کے مقابلوں کے لئے کسی بھی فرد کو براہ راست شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔اس امر کا اعلان ایڈمنسٹریٹر اوقاف خیبر پختونخوا پشاور کی جانب سے کیا گیا۔