قومی اسمبلی کے لئے مولانا عبدالاکبر چترالی اور صوبائی اسمبلی کی حلقہ پی کے 89 کے لئے ضلع ناظم مغفرت شاہ جماعت اسلامی کے امیدوار منتخب، الیکشن شیڈول کی اعلان کے بعد مغفرت شاہ ضلع نظامت سے مستفی ہوجائیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

چترال (فخرعالم) جماعت اسلامی نے 2018 کے انتخابات کے لیے ضلعے چترال سے قومی اسمبلی کی ایک اور صوبائی اسمبلی کی دو نشستوں کے لئے امیدواروں کا فیصلہ کردیا ہے جن کا آئندہ چند روز میں باضابطہ طور پر اعلان کردیا جائے گا۔ پارٹی کے انتہائی باخبر اندرونی ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی حلقہ این اے 32چترال کے لئے مولانا عبدالاکبر چترالی کا فیصلہ ہوگیا ہے جوکہ اس سے قبل ایم ایم اے دور میں بھی ممبر قومی اسمبلی رہ چکے ہیں۔ اسی طرح صوبائی اسمبلی کی حلقہ پی کے 89چترال ون کے لئے ضلع ناظم مغفرت شاہ کا نام لیا گیا ہے جوکہ اس سے قبل بھی ضلع ناظم اور پارٹی کے امیر ضلع بھی رہ چکے ہیں اور الیکشن شیڈول کی اعلان کے بعد وہ ضلع نظامت سے مستفی ہوجائیں گے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پی کے 90 چترال ٹو کے لئے نام کا حتمی فیصلہ ابھی باقی ہے جہاں ظہیر الدین اور مولانا جاوید حسین کے نام زیر غور ہیں۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ اگلے سال منعقد ہونے والی عام انتخابات کے لئے اپنے امیدواروں کے ناموں کا سب سے پہلے اعلان کرنے والی پارٹی جماعت اسلامی ہے۔