ریشن ہائیڈوپاورہاوس پرکام شروع کر نے کے لیے 20اپریل تک کی ڈیڈ لا ین

Print Friendly, PDF & Email

چترال(شہزاداحمدشہزاد)اتوارکے روزتحریک بحالی بجلی گھر ریشن کاجلسہ زیرصدارت نادرجنگ بجلی گھرچوک منعقدہوئی۔ جلسے میں بونی،جنالیکوچ،کوراغ،زئیت،لون اوردیگرعلاقوں کے عمائدین کثیرتعداد میں شرکت کیں۔تمام مقررین ایک بار پھراس بات پراعادہ کیاکہ ہم صارفین ریشن بجلی گھرمردم شماری کے بائیکاٹ پرقائم ہیں ہم اپنے اعلان کے مطابق مردم شماری میں حصہ نہیں لیں گے۔انہوں نے کہاکہ جب تک ریشن پاؤرہاوس پر کام شروع نہیں کیاجائے گاہم اپنے احتجاج جاری رکھیں گے جس کی ذمہ دار صوبائی حکومت ہوگی۔مقریرین نے پاورہاوس کیلئے کنسلٹنٹ کی تقرری پرانتہائی تشویش کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ ڈھائی سال بعدکنسلٹنٹ مقررکرناعوام کوبے قوف بنانے کے مترادف ہے۔ریشن پاروہاوس کے صارفین حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پاورہاوس میں جلدازجلدسول ورک کاآغازکیاجائے مزیدتاخیرکی صورت میں یہ پرامن احتجاج کاسلسلہ اسطرح نہیں رہے گا ا س لئے صوبائی حکومت اورمتعلقہ حکام سے مطالبہ کرتے کہ 20اپریل 2017سے پہلے ریشن پاورہاوس پرکام شروع نہیں کیاگیا یہ آمن احتجاج شدت اختیارکریگاطلباء وطالبات،مرداورخواتین سب سٹرکوں پرآئیں گے کوئی بھی ناشگوارواقعہ پیش آئے اُن کی تمام ترذمہ داری صوبائی حکومت،سیاسی نمائندگان،اورمحکمہ پیڈوپرعائدہوگی