چترال (نمائندہ چترال میل) ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ ایڈوائزری کمیٹی کے چیئرمین، پاکستان تحریک انصاف (PTI) لوئر چترال کے صدر اور صوبائی اسمبلی کے رکن مہتر چترال فاتح الملک علی ناصر نے فیتہ کاٹ کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارز ہسپتال چترال کی حدود میں سٹاف نرسز ہوسٹل کا باضابطہ افتتاح کیا۔اس پروقار تقریب میں ڈی ایچ کیو ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فیاض رومی اورعمائدینِ شہرنے بڑی تعداد میں شرکت کی۔عوام اور عمائدین کا ردِعملتقریب میں موجود عمائدین نے ہسپتال کے اندر رہائشی منصوبے کے آغاز پر انتہائی مسرت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال کی حدود میں نرسنگ سٹاف کے لیے ہوسٹل کی تعمیر وقت کی اہم ضرورت تھی۔ عمائدین کا کہنا تھا کہ ہسپتال کے اندر نرسز کی مستقل موجودگی سے مریضوں کو براہِ راست فائدہ پہنچے گا۔ نظامِ صحت میں نرسنگ سٹاف کو مرکزی اہمیت حاصل ہے کیونکہ وہ داخل مریضوں کی دیکھ بھال میں سب سے اہم کردار ادا کرتی ہیں۔اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے فتح الملک علی ناصر نے کہا کہ صوبے کے چیف ایگزیکٹو (وزیراعلیٰ) سہیل آفریدی کا بنیادی ہدف ڈی ایچ کیو ہسپتالوں کی حالتِ زار کو بہتر بنانا اور انہیں جدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وزیراعلیٰ کا وژن پشاور اور دیگر بڑے شہروں کے بڑے (ٹیئرشری) ہسپتالوں پر مریضوں کا بوجھ کم کرنا ہے۔ صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ عوام کو ان کی دہلیز پر بنیادی اور ثانوی صحت کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔تقریب کے اختتام پر منصوبے کی جلد تکمیل اور علاقے کی ترقی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ اس سے قبل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فیاض رومی نے مقامی میڈیا اور عمائیدین شہر کو ہسپتال کے ڈینٹل یونٹ اور جدید ایکسرے یونٹ کا وزٹ کی اور انہیں بریفنگ دیتے ہوئے ہسپتال منیجمنٹ کمیٹی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہاکہ ان کی دلچسپی اور مدد سے ہسپتال کے کئی مسائل حل ہوگئے 



تازہ ترین
- ہومگُلرنگ انسٹیٹیوٹ اور ROSE CHITRAL کے درمیان مفاہمتی یادداشت
- ہومامن و قومی یکجہتی کے فروغ کے لیے لوئر چترال پولیس اور چترال سکاؤٹس کا فلیگ مارچ
- ہومڈی۔پی۔او لوئر چترال کی زیرِ صدارت ڈی۔پی۔او آفس بلچ میں کرائم میٹنگ کا انعقاد
- ہومانتقال پر ملال،،، استاد الاساتذہ معروف شخصیت سردار حسین شاہ 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
- ہوملوئر چترال پولیس افسران کے اعزاز میں ڈی۔پی۔او آفس بلچ میں خصوصی تقریب
- مضامینمرحوم منظور احمد ایڈووکیٹ کی پہلی برسی۔۔۔بشیر حسین آزاد
- ہومکمانڈنٹ لوئر چترال لیویز مقبول حسین صاحب کا لیویز دربار سے خطاب
- ہومتنظیمِ اساتذہ پاکستان چترال کی دو روزہ تعلیمی کانفرنس اختتام پذیر
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر کا تھانہ ایون کا دورہ
- مضامینداد بیداد۔۔باتوں کی خوشبو۔۔ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی




