ضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری

Print Friendly, PDF & Email

چترال ( نمائندہ چترال میل )ضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری

ایکٹنگ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال عتیق الرحمن کے خصوصی احکامات پر لوئر چترال پولیس کی جانب سے منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں جاری ہیں

اس سلسلے میں ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل بمبوریت حسن اللہ اور ایس۔ایچ۔او تھانہ بمبوریت SI رحیم بیگ نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ دوران گشت شک کی بنیاد پر مشکوک شخص کی تلاشی لینے پر اس کے قبضے سے دیسی شراب اور افیون برامد ہوکر ملزم کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزم کی شناخت یاسین خان سکنہ دیر اپر سے ہوکر ملزم کے قبضے سے 4.5 لیٹر شراب از قسم ٹارہ اور 450 گرام افیون برامد کرلی گئی۔

گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ بمبوریت میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے.