ڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترال میں ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد

Print Friendly, PDF & Email

چترال ( نمائندہ چترال میل )ڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترال میں ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال افتخار شاہ نے اپنے آفس میں ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد کیا، جس میں پولیس آفیسران اپنے جائز عرض و معروض پیش کئے۔

ڈی۔پی۔او نے حل طلب مسائل موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔

اس موقع پر ڈی۔پی۔او نے کہا کہ آفسران کے استعداد کار بڑھانے کی خاطر کارکردگی کی بناء پر حوصلہ افزائی جاری رکھیں گے۔ ہم عوام دوست پولیسنگ کو ترجیح دیتے ہیں اور اپنے آفسران سے دیانتداری، محنت اور لگن سے فرائض منصبی انجام دینے کی توقع رکھتے ہیں۔