چترال (نما یندہ چترال میل) چترال کے معروف ادیب، دانشور اور کالم نگار ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی کی ادب سمیت مختلف شعبوں میں خدمات کی تذکرے پر مبنی محمد جاویدحیات کی لکھی ہوئی کتاب ” ہمارے استاد جی”کی تقریب اتوار کے روز منعقد ہوئی جس کی سابق تحصیل ناظم امیر خان میر نے صدارت کی جبکہ ڈویژنل فارسٹ افیسر چترال فرہاد علی مہمان خصوصی تھے۔اپنے خطاب میں امیر خان میر نے ڈاکٹر فیضی کو کثیر الجہت شخصیت قرار دیتے ہوئے کہاکہ کھوار زبان وادب کی ترقی کے لئے ان کی طرف سے انجام دئیے گئے خدمات قابل تعریف ہیں جس نے انجمن ترقی کھوار کو اس مقصد کے لئے نہایت موثر پلیٹ فارم میں بدل دی۔ انہوں نے کتاب کے مصنف کی کاوشوں کو داد دیتے ہوئے کہاکہ اس نے ڈاکٹر فیضی کی شخصیت اور ان کے کارہائے نمایان کو کتابی شکل میں لاکر یہ ثابت کردیا کہ چترال میں علم وادب کے لئے کام کرنے والوں کو بہت اعلیٰ وارفع مقام دیا جاتا ہے اور کسی علاقے میں زبان وادب کی ترقی کے لئے ایسی کوششیں قابل تقلید ہوتی ہیں۔ ڈی ایف او فرہاد علی نے مقامی ادیبوں پر زور دیاکہ وہ اپنے تحریروں میں ماحولیاتی مسائل کو اجاگر کرکے اس سیارے کو محفوظ بنانے میں اپنا کردار ادا کریں جسے کئی اقسام کی خوفناک مسائل کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جنگلات کو بچاکر ہی ہم اس تباہی سے زمین کو بچاسکتے ہیں اور جنگلات کی اہمیت کو عام لوگوں میں جاگزیں کرنے میں ادیب، شاعر اور دانشور اہم اور حساس کردار کے مالک ہیں۔ ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی اور مصنف محمد جاوید حیات کے علاوہ عبدالولی خان عابد ایڈوکیٹ، محمد خالد، محمد شفیع شفا، صالح ولی آزاد، صلاح الدین صالح اور ظہیر الدین نے خطاب کرتے ہوئے کتاب پر تبصر ے پیش کیا اور کہاکہ اس کتاب میں ڈاکٹر فیضی کی شخصیت کی مختلف پہلووں کا اجاگر کیا گیا ہے اور ان کی خدمات کو تفصیل سے ذکر کیا گیا ہے جوکہ کھوار زبان وادب کی تاریخ کا ایک انمول حصہ اختیار کرے گا۔ انجمن ترقی کھوار چترال کے صدر شہزادہ تنویر الملک بھی اس موقع پر موجود تھے۔
تازہ ترین
- ہومداد بیداد۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔عبد الغنی دول ما ما
- سیاستتحصیل کونسل چترال کے اجلاس میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے حالیہ بارشوں کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کی اسیسمنٹ کی تاریخ میں کم ازکم دس دن کی توسیع کا مطالبہ کرتے ہوئے موجودہ طریقہ کار پر بھی عدم اطمینان کا اظہا رکیا گیا
- ہومترال شہر اور مضافات کے سینکڑوں تندورمالکان نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ چترال کی علاقائی مشکلات اورحالات کو پیش نظر رکھ کر روٹی کا پرانا نرخ بحال کردے
- Uncategorizedداد بیداد۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔۔چارویلو رحمت ولی خان مر حوم
- ہومحالیہ بارشوں اور قدرتی آفات کے حوالے سے چترال سے تعلق رکھنے والے ایم این اے غزالہ انجم وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سے ملاقات کرکے اہالیان چترال کی مشکلات سے آگاہ کیا۔
- ہومحالیہ بارش اور برفبار ی کے نتیجے میں عوامی مشکلات کے بارے میں پارٹی کی ہائی کمان سے رابطہ کرکے فوری طور پر ریلیف پیکج کی فراہمی کا مطالبہ ۔ عبدالولی خان عابد ایڈوکیٹ
- ہومصحافی کسی بھی علاقے میں عوام کے آنکھ اور کان کی حیثیت رکھتے ہیں ۔۔ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر لویر چترال افتخار شاہ
- ہوملویر چترال کے دروش ٹاؤن کے گاؤں شیشی آزوردام،حفیظ آباد، جزیر دوری میں کئی دنوں کی مسلسل بارش کی وجہ سے زمین سرک گئی جس کے نتیجے میں تین گھر وں سمیت ایک جامع مسجد مکمل طور پر مٹی تلے دب گئے
- ہومبارش کی وجہ سے مزید تین دن سکول بند رہیں گے۔ نوٹیفیکیشن جاری
- ہومچترال کے طول وعرض میں گزشتہ 24گھنٹو ں سے مسلسل بارشوں کی وجہ سے مختلف مقامات پر دو افراد جان بحق ہوگئے اور کئی گھرمنہدم ہوگئے