ایم این اے مولانا چترالی کا یونیورسٹی آف چترال روڈ کی تعمیر کے سلسلے میں وفاقی وزیر مراد سعید سے ملاقات۔

Print Friendly, PDF & Email

(چترال میل رپورٹ)ممبر قومی اسمبلی مولانا عبد الاکبر چترالی نے وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید سے ملاقات کی۔ ملاقات میں مولانا چترالی نے چترال شہر چیوپل تا یونیورسٹی آف چترال روڈ کی انتہائی خستہ حالی کے حوالے سے بریفنگ دی۔ مولانا چترالی کا کہنا تھا کہ یہ روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے کی وجہ سے آئے دن حادثات کا سبب بن رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی بنیادی حقوق اور رفاہ عامہ کو مد نظر رکھتے ہوئے اس روڈ کی تعمیر و کشادگی کیلئے فورا َ احکامات جاری فرمانے کا مطالبہ کیا۔