چترال (نمائندہ چترال میل) چترال بونی روڈ پرواقع گاؤں موری پائین، برغوزی اور کوجو بالا کے عوام نے ابپاشی اور ابنوشی کا مسئلہ حل نہ ہونے پر 2ستمبر کو ماشیلیک کے مقام پر چترال بونی روڈ مکمل طور پر بلاک کرنے اور تادم مرگ دھرنا دینے کا اعلان کردیا جن کے گاؤں کو پانی سپلائی کرنے والے سائفن سسٹم کے پائپ 7جولائی کو گولین ویلی میں گلیشیر کے پھٹ جانے کے نتیجے میں سیلاب برد ہوگئے تھے۔ جمعہ کے روز چترال پریس کلب کے زیر اہتمام ان متاثرہ دیہات میں منعقدہ ‘پریس فورم ‘میں اظہار خیال کرتے ہوئے متاثرین نے کہاکہ گولین ندی سے موری پائین گاؤں کے 130عدد پائپ، برغوزی کے 110عدد اور کوجو کے 100عدد پائپ سیلاب میں بہہ جانے کی وجہ سے ان علاقوں میں گزشتہ 50دنوں سے پانی کی سپلائی مکمل طور پر بند ہوگئی ہے۔ موری پائین کے خواجہ امان اللہ، ولی محمد، برغوزی کے حمیداللہ، ظفر احمداور کوجو گاؤں کے محمد شریف اور معتبر شاہ نے کہاکہ ان کے علاقوں میں حالات نہایت ابتری کی طرف جارہی ہے، علاقے کے مکین ہجرت کرنے پر مجبور ہیں لیکن جائیں تو کہاں۔ ان کا کہنا تھاکہ ساٹھ سال سے زائد عمر کے پھلدار اور غیر پھلدار درخت سوکھ جانے، جوار،ماش اور دوسرے فصل اور سبزیاں تلف ہونے کی وجہ سے ان کی معیشت برباد ہوگئی ہے جبکہ چارہ جات نہ ہونے کی وجہ سے وہ اپنے گائے، بیل، بھیڑ بکریاں اونے پونے داموں پہلے ہی فروخت کرچکے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر افسوس کاا ظہار کیاکہ ڈپٹی کمشنر چترال نے ان کو صرف تین دن کے اندر اندر سائفن پائپ مہیا کرکے پانی کی سپلائی بحال کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن چالیس دن گزرگئے اور یہ وعدہ پورا نہیں ہوا۔ انہوں نے کہاکہ 8انچ قطر اور 20فٹ لمبائی کے صرف 340عدد پائپ مہیا کرنے سے یہ مسئلہ حل ہوسکتا ہے لیکن حکومت اپنی بلند بانگ دعوؤں کے باوجود اس میں ناکام ہے اور یہ بات حکومت کے لئے باعث شرمندگی ہے۔ انہوں نے کہاکہ علاقے میں انتہائی اضطراب پھیل گئی ہے اور وہ سڑک کی بندش کا انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہوگئے ہیں جس کے لئے وہ کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے جبکہ اس کے نتیجے میں امن وامان کی تمام تر حکومت پر عائد ہوگی جوکہ اپنی فرض منصبی ادا کرنیسیپہلو تہی کررہی ہے۔ جب اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر لویر چترال نوید احمد سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہاکہ ڈیزاسٹر سے متاثرہ انفراسٹرکچرز کی بحالی کے لئے فنڈز کی منظوری کاپراسس جاری ہے اور جوں ہی یہ ریلیز ہوتے ہیں، وہ ایک لمحہ بھی ضائع کئے بغیر ان متاثرہ دیہات کا مسئلہ حل کرے گا جوکہ واقعی تکلیف میں مبتلا ہیں۔
تازہ ترین
- ہومپٹرولیم مصنوعات پر 120 روپے فی لیٹر لیوی اور ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف 7 اگست کو چترال کی تمام چھوٹی بڑی شاہراہیں مکمل طور پر بند کرنے کا اعلان ۔۔جماعت اسلامی لوئر چترال کے امیروجیہہ الدین کی پریس کانفرنس
- ہومچترال فارما ڈسٹری بیوٹرز کونسل (سی پی ڈی سی) کی ایگزیکٹو باڈی کی تشکیل ۔۔فخر عالم (سی ای او عالم انٹرپرائزز/ چیف ایگزیکٹو چترال میل ڈاٹ کام) کو صدر منتخب کیا گیا
- ہومجامعہ چترال کے سینیٹ کے دسویں اجلاس میں مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی منظوری صوبائی وزیر مینا خان آفریدی کی زیر صدارت اجلاس، جامعہ کی کارکردگی کو سراہا گیا۔
- ہومالخدمت ہسپتال چترال کی تین روزہ MSDS تربیتی پروگرام میں شرکت
- ہومسرزمین تریچ ذوندرانگرام کے قابل فخر فرزند ذیشان نورانی کا ایک اور اعزاز
- ہوممنگل کے روز ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس کے نفاذ کے خلاف تاجروں کی اپیل پر ضلع اپر اور لوئر چترال میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوئی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر کا پولیس اسٹیشن ارندو کا دورہ
- ہوم*ڈی۔پی۔او لوئر چترال ریشم جہانگیر کا پریس کلب لوئر چترال کا دورہ
- ہومپاکستان کیمسٹ اینڈڈرگسٹ ایسوسی ایشن چترال کے صدر رحمت الٰہی نے ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکسوں کے نفاذ کے خلاف 21جولائی کے شٹرڈاون ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔”اس قوم کو تعلیم کی نہیں، تربیت کی ضرورت ہے



