چترال (نمائندہ چترال میل)نوزائیدہ موڑکھو تورکھو تحصیل کے ہیڈکوارٹرز کے مقام کے تعین میں اہالیان تورکھو اور تریچ کے تحفظات کے بارے میں ایک اجلاس ٹاؤن چترال میں منعقدہوا جس میں تورکھو اور تریچ سے منتخب ارکان ضلع و تحصیل کونسل اور ویلج ناظمین اور ضلع ناظم مغفرت شاہ اور ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن نے شرکت کی۔ اجلا س میں اہالیان تورکھو نے اس بات پر زور دیاکہ موڑکھو کے وریجون میں قائم شدہ تحصیل ہیڈ کوارٹرز ان کو اس لئے قابل قبول نہیں ہے کہ یہ تورکھو اور تریچ کے عوام کے لئے قابل رسائی نہیں ہے کیونکہ ان کو بونی سے وریجون جانے کے لئے خصوصی گاڑی بک کرنا ہوگا جبکہ بونی، خندان لشٹ، کاغ لشٹ یا بمباغ کے مقام پر قائم کرنے سے ان کو آسانی رہے گی۔ انہوں نے کہاکہ اگر تحصیل ہیڈ کوارٹرز کو وریجون سے منتقلی نہیں ہوسکتی ہے تو تورکھو اور تریچ کو تحصیل مستوج کے ساتھ ضم کیا جائے۔ اس موقع پر موجود ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن نے کہاکہ اس مسئلے کا حل نکالنے کے لئے دونوں پارٹیوں کو ایک ساتھ بیٹھانے اور ڈائیلاگ کرنے کی ضرورت ہے جس کے بعد کوئی قابل قبول حل نکالاجاسکتا ہے۔ ضلع ناظم مغفرت شاہ نے بھی اس تجویز کی تائید کرتے ہوئے 14نومبر کو اپنے دفتر میں موڑکھو تورکھو تحصیل کے چھ ارکان ضلع کونسل او ر چھ تحصیل کونسل کا اجلاس طلب کرلیا جس سے اتفاق کرلیا گیا۔ اس موقع پر تورکھو سے ارکان ضلع کونسل شیر عزیز بیگ، کپٹن (ریٹائرڈ) اکبر شاہ، ممبران تحصیل کونسل شیر بہادر، محمد سعید خان لال، تریچ سے ممبر ضلع کونسل مولانا عطاء الرحمن اور ممبر تحصیل کونسل علاء الدین عرفی اور ویلج ناظمین بھی موجود تھے۔ نائب ضلع ناظم مولانا عبدالشکور بھی اس اجلاس میں موجود تھے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی ۔۔۔تبدیلیوں پر پا بندی
- کھیلاپر چترال میں جشن کا غ لشٹ آج جمعرات کے روز شروع ہوگئی
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔۔۔۔۔۔”ہمارے ہاں خدمت کا صلہ“۔۔۔۔
- مضامینداد بیداد ۔۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔۔۔مزدوروں کا دن
- ہومتھانہ ایون کی حدود میں لویر چترال پولیس نے منشیات کے خلاف کریک ڈاون کے دوران کالاش وادی رمبور میں کالاش قبیلے سے تعلق رکھنے والے کرنل کے بیٹے میجر کو دیسی شراب کی بڑی مقداروادی سے چترال شہر ٹرانسپورٹ کرنے کی پاداش میں رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا۔
- مضامینداد بیداد۔۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔۔انسا نی حقوق کا آئینہ
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔۔۔”زندگی سے ڈرو“۔۔
- سیاستلویر چترال میں تحصیل چیرمین دروش کے الیکشن میں پی ٹی آئی کا حمایت یافتہ امیدوار سید فریدجان ایڈوکیٹ نے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق کامیابی حاصل کی ہے۔
- مضامینداد بیداد۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔نظر آنے والے کام
- ہومچترال کے معروف صحافی گل حماد فاروقی ہفتے کی صبح ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال میں اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے