چترال (نمائندہ چترال میل) اسامہ وڑائچ شہید اکیڈیمی کے زیر اہتمام منعقدہ اپنی نوعیت کی پہلی سیمینار میں طلباؤ طالبات کو سی ایس ایس اور پی ایم ایس کے ذریعے سول سروس جائن کرنے سے پہلے مقابلے کاامتحان پاس کرنے کے لئے بنیادی رہنما اصول بتادئیے گئے جن میں غیر معمولی محنت کو کامیابی کی شرط ٹھہرادی گئی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر چترال ارشاد سودھر، ڈی پی او چترال کپٹن (ریٹائرڈ) منصور امان، معروف دانشور اور کالم نگار ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی، ایڈیشنل ڈی سی منہاس الدین، گورنمنٹ کامرس کالج کے پرنسپل پروفیسر صاحب الدین، گورنمنٹ کالج چترال کے جوانسال لیکچرر اور اسامہ شہید اکیڈیمی کے کوارڈینیٹر فدا ء الرحمن اور گورنمنٹ کالج چترال کے لیکچرر تنزیل خان نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اپنی کلیدی خطاب میں ڈی سی ارشاد سودھر نے اپنی مثال دیتے ہوئے کہاکہ عام سکولوں میں اردو میڈیم سے تعلیم حاصل کرنے کے باوجود انہوں نے پاکستان سطح پر منعقدہو نے والی مسابقتی امتحان میں کامیابی حاصل کرلی۔ ان کا کہنا تھاکہ کامیابی کے لئے کوئی شارٹ کٹ نہیں ہوسکتی جبکہ کامیابی کے حصول کے لئے مصمم ارادے کے بعد اپنی تمام تر توانائی کو مجتمع کرکے اپنی روزمرہ کی زندگی میں غیرمعمولی تبدیلی لاتے ہوئے ذیادہ سے ذیادہ وقت پڑہائی پر مرکوز کرکے ہی کامیابی سے ہمکنار ہو ا جاسکتا ہے۔ اس سے قبل ڈی پی او نے مقابلے کے ان امتحانات میں اختیاری مضامین کے چناؤ کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو کرتے ہوئے طلباء وطالبات کو بتادیاکہ امتحان میں نمایان کارکردگی کے ذریعے اپنی میرٹ کے نمایان پوزیشن پر آنے کے لئے انہیں کن خطوط پر مضامین کا چناؤ کرنا ہے۔ اس موقع پر طلباء طالبات نے مختلف سوالات کے ذریعے مقرریں سے معلومات حاصل کئے۔ فداء الرحمن نے کہاکہ سی ایس ایس اور پی ایم ایس کے سلسلے میں رہنمائی کا سلسلہ تعارفی پروگرام تک محدود نہیں رہے گا بلکہ اسے مربوط اور منظم خطوط پر آگے بڑہایا جائے گا۔
تازہ ترین
- کھیل*چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری کی زیر صدارت شندور پولو فیسٹیول کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد*
- ہوملوئر چترال میں 9 مئی کے حوالے سے ایک ریلی نکالی گئی
- مضامینداد بیداد۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔۔۔شراکت داری اور تر قی
- ہومپولیس اسٹیشن دروش کی کامیاب کاروائی 11 کلو سے زائد چرس برآمد
- مضامینداد بیداد۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی ۔۔۔پرستان قبل از اسلا م
- تعلیمیونیورسٹی آف چترال کی طرف سے بی ایس پروگرام کی فیسوں میں 57فیصد اضافے کے خلاف طلباء وطالبات سراپا احتجاج بن کر اسے انتہائی ظالمانہ قرار دیتے ہوئے صوبائی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ چترال میں غربت اور بے روزگاری کو مدنظر رکھتے ہوئے اس فیصلے کو فوری طور پر واپس لیا جائے
- ہوممادری زبانوں کے تحفظ اور ترقی کیلئے کام کرنے والا ادارہ فورم فار لینگویج انشیٹیوز کے زیر انتظام چترال میں ایک کثیراللسانی مہرکہ منعقد ہوا۔
- مضامینداد بیداد ۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔ما ضی کا پشاور
- مضامینداد بیداد۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی ۔۔۔تبدیلیوں پر پا بندی
- کھیلاپر چترال میں جشن کا غ لشٹ آج جمعرات کے روز شروع ہوگئی