چترال (نمائندہ چترال میل)اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم اورڈی ایس پی ہیڈکواٹرچترال محی الدین نے ہمارے نمائندے سے گفتگوکرتے ہوئے کہاہے کہ چترال بھر میں 14 اگست کو یوم آزادی شایان شان طریقے سے منانے کی تیاریاں مکمل کر لی کئی ہیں۔ چترال کے تمام یونین کونسل کے سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹی میں تقریری و تحریری مقابلے، سپورٹس اور سیمنارز،مشاعرے، خاکے اور ملی ترانوں کے مقابلے ہوں گے۔ پرچم کشائی میں قومی ترانہ سنایاجائے گا۔پروگرام میں تحریک پاکستان میں نمایاں کردار ادا کرنے والے مشاہیر کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ یوم آزادی ہمارے بزرگوں کی عظیم قربانیوں اورقیام پاکستان کی جدوجہد میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے گمنام مجاہدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے علاوہ تجدید عہد اور پاکستان کو قائداعظم کے خوابوں کی تعبیر بنانے کے عزم کے اظہار کا دن بھی ہے۔زندہ قومیں اپنے قومی دنوں کو دھوم دھام سے مناتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ یوم آزادی کے حوالے سے ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگ خصوصاً نوجوان طبقے کی بھرپور شرکت کو یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ چترال پولوگروانڈمیں ستروین جشن آزادی میں کمانڈنٹ چترال سکاوٹس کرنل معین الدین اورڈی پی او چترا سیدعلی اکبرشاہ مہمان خاض ہونگے اس موقع پرچترال پولوگروانڈمیں چترال سکاوٹس،چترال پولیس اورچترال لیویزکی ٹیموں کے درمیان پولومیچ بھی گھیلاجائے گااورچترال سکاوٹس،چترال پویس،چترال لیویز اورچترال ایلیٹ فورس کے چاق وچوبنددستے مارچ پاسٹ کررہے ہیں اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کوبروئے کارلاتے ہوئے یہ دلیراورپرجوش جوان اسٹیج کے سامنے سے سلامی دیتے ہوئے گزرین گے۔
تازہ ترین
- ہومڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین کے دفتر میں مختلف آفات کے سبب فوت ہونے والوں کے لواحقین میں امدادی چیک تقسیم کئے گئے
- ہوملویر چترال میں حفاظتی ٹیکے کا عالمی ہفتے کا آغاز آگہی واک سے کردیا گیا
- ہومداد بیداد۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔عبد الغنی دول ما ما
- سیاستتحصیل کونسل چترال کے اجلاس میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے حالیہ بارشوں کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کی اسیسمنٹ کی تاریخ میں کم ازکم دس دن کی توسیع کا مطالبہ کرتے ہوئے موجودہ طریقہ کار پر بھی عدم اطمینان کا اظہا رکیا گیا
- ہومترال شہر اور مضافات کے سینکڑوں تندورمالکان نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ چترال کی علاقائی مشکلات اورحالات کو پیش نظر رکھ کر روٹی کا پرانا نرخ بحال کردے
- Uncategorizedداد بیداد۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔۔چارویلو رحمت ولی خان مر حوم
- ہومحالیہ بارشوں اور قدرتی آفات کے حوالے سے چترال سے تعلق رکھنے والے ایم این اے غزالہ انجم وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سے ملاقات کرکے اہالیان چترال کی مشکلات سے آگاہ کیا۔
- ہومحالیہ بارش اور برفبار ی کے نتیجے میں عوامی مشکلات کے بارے میں پارٹی کی ہائی کمان سے رابطہ کرکے فوری طور پر ریلیف پیکج کی فراہمی کا مطالبہ ۔ عبدالولی خان عابد ایڈوکیٹ
- ہومصحافی کسی بھی علاقے میں عوام کے آنکھ اور کان کی حیثیت رکھتے ہیں ۔۔ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر لویر چترال افتخار شاہ
- ہوملویر چترال کے دروش ٹاؤن کے گاؤں شیشی آزوردام،حفیظ آباد، جزیر دوری میں کئی دنوں کی مسلسل بارش کی وجہ سے زمین سرک گئی جس کے نتیجے میں تین گھر وں سمیت ایک جامع مسجد مکمل طور پر مٹی تلے دب گئے